حکومت بے روزگار خواتین کی کفالت کے لئے کچھ کرے،حدیقہ کیانی

حکومت بے روزگار خواتین کی کفالت کے لئے کچھ کرے،حدیقہ کیانی

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ حدیقہ کیانی نے وزیراعظم عمران خان سے بیوٹی سیلونز سے متعلق ایس او پیز بنانے کی اپیل کردی۔حدیقہ کیانی نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ لاک ڈاؤن سے 80 فیصد بڑے بیوٹی سیلونز کی خواتین بے روزگار ہوگئی ہیں حکومت بے روزگار خواتین کی کفالت کے لئے کچھ کرے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ چھوٹے بیوٹی سیلونز کی لڑکیوں نے غیر قانونی ہوم سروس شروع کر رکھی ہے، اس کی روک تھام کے لیے اقدامات کئے جائیں حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ بے روزگار خواتین کیلئے فنڈز دئیے جائیں۔

حدیقہ کیانی نے حکومت پر عملی اقدامات کرنے کے حوالے سے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جلد از جلد ایسے ایس او پیز بنائے جو بیوٹی سیلونز کیلئے فائدہ مند ہوں۔

مزید :

کلچر -