عامر غلام علی اور ساحر علی بگا کی غزل”آوارگی“، کی ویڈیو وائرل

عامر غلام علی اور ساحر علی بگا کی غزل”آوارگی“، کی ویڈیو وائرل

  

لاہور(فلم رپورٹر) عامر غلام علی اور ساحر علی بگا نے غزل”آوارگی“ کو نئے انداز میں گا کر استاد غلام علی کو خراج تحسین پیش کر دیا،وڈیو وائرل ہو گئی۔غزل گائیک استاد غلام علی نے اپنے فنی سفر میں بہت سی غزلیں گائیں جنہیں بہت شہرت ملی۔ انہی میں سے ایک غزل ”آوارگی“ بھی ہے۔اس غزل کو ان کے صاحبزادے عامر غلام علی اور ساحر علی بگا نے کچھ منفرد انداز سے پیش کیا تو راتوں رات اس ویڈیو کو دنیا بھر میں دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی ہے۔ویڈیو میں جہاں عامر غلام علی غزل کو ماڈرن انداز میں گا رہے ہیں، وہیں ساحر علی بگا گٹار پر سنگت کررہے ہیں۔

مزید :

کلچر -