ڈرامہ سیریل ”وجہ تم ہو“کی پہلی نجی ٹی وی سے نشر

ڈرامہ سیریل ”وجہ تم ہو“کی پہلی نجی ٹی وی سے نشر

  

لاہور(فلم رپورٹر)ڈرامہ سیریل ”وجہ تم ہو“کی پہلی قسط گزشتہ رات 8 بجے نجی ٹی وی سے نشر کی گئی جس کا انتظار شائقین بے چینی سے کررہے تھے۔نجی ٹی وی اپنے ڈراموں میں جدت اور تنوع کے حوالے سے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔ اپنی اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ہم ٹی وی ڈرامہ سیریل ”تم ہووجہ“ پیش کررہا ہے۔ ڈرامے باز اور ایم ڈی پروڈکشن کے بینر تلے تیارکئے جانے والا یہ ڈرامہ ہوس‘ جھوٹ‘ دھوکہ دہی اور مکافات عمل کی کہانی ہے۔ڈرامے کی کہانی ثمینہ اعجاز کی ہے جبکہ ڈائریکشن صائمہ وسیم کی ہے۔”وجہ تم ہو“منصور احمد‘غفور اور منصور کے چھوٹے بھائی مراد احمد کے گھرانوں سے جڑی ہوئی ایک کہانی ہے۔ منصور احمد کا گھرانہ ان کی اہلیہ صاحبہ‘ بیٹیاں چندا اور ستارہ اور بیٹے زین اور بابر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور یہ ایک عام سا خوشحال متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا خاندان ہے لیکن چندا کی ایک غلطی نے سب کچھ بکھیر کر رکھ دیا۔ایک ایسی غلطی جس نے نا صرف پورے خاندان کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا بلکہ ان کے خاندان کو مذموم منصوبے اور ذاتی رنجشیں رکھنے والے مفاد پرستوں کے سامنے بھی بے بس کر دیا ہے۔

مزید :

کلچر -