پہلی بار یونیورسٹی کی ویلکم پارٹی میں گانا گایا، مصطفی زاہد

پہلی بار یونیورسٹی کی ویلکم پارٹی میں گانا گایا، مصطفی زاہد

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکار مصطفیٰ زاہد نے کہا ہے کہ پہلی بار گانا یونیورسٹی کی ویلکم پارٹی میں گایا اور سب نے بڑی تعریف کی۔نجی ٹی چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ کبھی گلوکاری کی طرف آنے کا سوچا نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی ویلکم پارٹی میں جب اساتذہ نے گانے کا کہا تو ”بھیگی بھیگی راتوں میں“ گایا، اور پھرایک بینڈ کے ساتھ گانا”یادیں“ گایا جو بہت مقبول ہوا انہوں نے کہا کہ یہ گانا ان کی زندگی بدل دے گا، بعد میں انہوں نے یہ گانا خود ریکارڈ کروایا، اور پھر ایک دن مہیش بھٹ نے فون کر کے فلم کے گانے کے لئے پیش کش کی، جس پر انہوں نے مہیش بھٹ سے پوچھا کہ بھارت میں اتنے اچھے گلوکار ہونے کے باوجود پاکستانی گلوکاروں کو پیش کش کرنے کی کیا وجہ ہے، جس پر انہوں نے کہا کہ پاکستانی گلوکار دل سے گاتے ہیں اور کامیابی کی بھی یہ ہی سب سے بڑی وجہ بھی ہے۔

مزید :

کلچر -