”ریلیف فنڈ پر ہمارا بھی حق“ تاجروں کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع، لاک ڈاؤن سے بے روزگاری پنجاب حکومت سے جواب طلب

”ریلیف فنڈ پر ہمارا بھی حق“ تاجروں کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع، لاک ڈاؤن سے بے ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) کرونا کے پھیلاؤ کے خدشہ کے پیش نظرلاک ڈاؤن سے متاثرہ تاجروں کو ریلیف فنڈ میں شامل کرنے کے لئے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔یہ درخواست گزار انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں مرکزی اور صوبائی حکومت کے علاوہ وزیراعظم ریلیف فنڈز کے سربراہ کو فریق بنایا ہے،درخواست گزار کے وکیل اسد منظور بٹ کی طرف سے موقف اختیار کیاگیا کہ وزیر اعظم ریلیف فنڈز کی وجہ سے غریب طبقہ کے لوگوں کو فی کس 12ہزار روپے دیئے جارہے ہیں تاہم اس رقم سے متاثر ہونے والے تاجروں کو محروم رکھا گیا ہے، استدعا کی ہے کہ وزیراعظم ریلف فنڈز کی رقم تاجروں کو بھی دینے کا حکم دیاجائے۔

ریلیف فنڈ

لاہور(نامہ نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظرلاک ڈاؤن کے باعث فیکٹریوں، کارخانوں اور پرائیویٹ اداروں سے لاکھوں ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف دائردرخواست پرپنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر کے 23 اپریل کو تحریری جواب مانگ لیا،فاضل جج نے پنجاب حکومت سے مزدوروں اور دیہاڑی داروں کی برطرفی سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ درخواستگزار اشتیاق چوھری ایڈووکیٹ کی طرف سے موقف اختیار کیا کہ پنجاب میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے صنعتی اداروں، کارخانہ مالکان نے مزدوروں کو ملازمت سے نکال دیا ہے۔ مزدوروں کی تنخواہوں میں بھی کمی کردی۔

بیروزگاری

مزید :

صفحہ آخر -