حکومت غریبوں کو تعلیم،روزگار اورطبی سہولیات دے،خورشید احمد
لاہور(سٹی رپورٹر)وفاقی حکومت سالانہ بجٹ 2020-2021 میں " قومی اقتصادی خود کفالت پالیسی" اپنا کر غریب عوام کو مفت معیاری اور مساوی تعلیم، علاج معالجہ اور بامقصد روزگار کی فراہمی یقینی بنائے، ریاست کی خالی زمین اور زرعی اصلاحات کا نفاذ کرکے بے زمین کسانوں کو اْن کی بہبود اور زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے تقسیم کرے ان خیالات کا اظہارآل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے حکومت کو بجٹ تجاویز بھجواتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں امیر وغریب کے مابین بے پناہ فرق دور کرنے اور ملک کے اشرفیہ طبقہ سے مکمل ٹیکس حاصل کرے۔ملک میں ضروریات زندگی کی اشیاء میں روز افزوں اضافہ کے پیش نظر سرکاری، نیم سرکاری ونجی اداروں میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنوں میں کم ازکم 30 فیصد اضافہ کرے۔
،کرونا وائرس کی وباء روکنے کے لئے ماحولیاتی خرابی دور کرنے اور آب وہوا کی بہتری کے لئے اقدامات کرے-