مدارس کے اساتذہ اورآئمہ کو بھی ریلیف دیا جائے،علماء

مدارس کے اساتذہ اورآئمہ کو بھی ریلیف دیا جائے،علماء

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت لاہور، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا علیم الدین شاکر، پیررضو ان نفیس، مولانا عبدالعزیز، مولانا خالد محمود نے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور حکومت کی جانب سے مساجد میں تمام تر حفاظتی اقدامات کے ساتھ پانچ وقت نماز،نماز جمعہ اور نماز تراویح کی متفقہ اجازت کو ملک و قوم کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے۔ علماء نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر کی تمام مساجد اور دینی مدارس کے اساتذہ آئمہ و خطبا کو بھی بغیر کسی امتیازی سلوک کے ریلیف پیکج دیا جائے، قوم کو پریشانی کی اس کیفیت سے نکالنے کے لئے منبر و محراب کے مسند نشین علمائے کرام کا کردار پوری قوم کے سامنے مثبت رہا۔

ان خیالات اظہار علماء کرام نے مختلف علماء سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دو ماہ سے بند مدارس کے بجلی گیس کے بل حکومت فوری معاف کرے تاکہ ان تعلیمی اداروں پر نئے تعلیمی سال کے آغاز میں بوجھ نہ بن سکے، یہ دینی ادارے ملک میں لاکھوں نوجوانوں کو فری ایجوکیشن دینے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ علماء نے قوم سے اپیل کی کہ وہ ماہ مقدس رمضان المبارک میں حرمین شریفین کی زیارات اور حج و عمرہ کی عبادات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے اور بالخصوص اس وبا کے خاتمے کیلئے اللہ سے سربسجود ہوکر دعائیں مانگیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -