جماعت اسلامی کی طرفسے سروسز ہسپتال میں حفاظتی کٹس تقسیم

جماعت اسلامی کی طرفسے سروسز ہسپتال میں حفاظتی کٹس تقسیم

  

لاہور(پ ر)جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے وفد کا سروسز ہسپتال دورہ کیا۔ وفد نے ڈاکٹر افتخار احمد میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سروسز ہسپتال لاہور کو ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کیلئے 200 حفاظتی کٹس،پرسنل پروٹکیٹو ایکوئپمنٹ (PPE) اور پانچ سو سرجیکل ماسک دیئے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خدمات کی فراہمی پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔وفد میں سر پرست اعلیٰ الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد، اکرام الحق سبحانی صدر الخدمت فاؤنڈیشن وسطی پنجاب، عبدالعزیز عابد صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور اور جہانگیر ایثار نے شرکت کی۔ ڈاکٹر افتخار احمد میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سروسز ہسپتال نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ مشکل وقت میں میدان عمل میں پیش پیش رہی ہے۔

۔ سرپرست اعلیٰ الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف ہمارے مسیحا ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -