فرنیچرکی صنعت کو بلا سود قرضے دیے جائیں،میاں افضال

فرنیچرکی صنعت کو بلا سود قرضے دیے جائیں،میاں افضال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)پاکستان فرنیچر ایسو سی ایشن کے وفد کی صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے لاہور میں انکے آفس میں ملاقات۔سرپرست اعلی میاں افضال، سینئر نائب صدر دانش نعیم فخری، نائب صدر ریاض مغل، جوائنٹ سیکرٹری محمد عرفان کمبوہ اور سیکرٹری مالیات حاجی اللہ دتہ وفد میں شامل تھے۔ ملاقات میں کرونا وبا سے فرنیچر انڈسٹری کو پہنچنے والے شدید نقصان اور اسکے سد باب کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور جلد سے جلد مناسب احتیاطی تدابیر کے ساتھ فرنیچر کے شورومز، ورکشاپس، صوفہ کلاتھ، فوم اور فرنیچر ہارڈوئیر کے کاروبار کو کھلوانے پر زور دیا گیا اور فرنیچر انڈسٹری کو اب تک ہونے والے نقصان کے ازالے کے لئے بلا سود قرض کا مطالبہ کیا گیا