ادویات کی قیمتیں 2019ء کی سطح پر منجمد کی جائیں، کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن

    ادویات کی قیمتیں 2019ء کی سطح پر منجمد کی جائیں، کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ملک میں کرونا کے خلاف 3لاکھ میڈیکل سٹورز فرنٹ لائن پر عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور کرونا وباء کے سامنے ہائیلی ایکسپوز ہیں اس موقع پر ہم پوری قوم کو بلا تفریق رنگ ونسل،مذہب،سیاست،یکجہتی کا پیغام دیتے ہیں اس امر کا اظہار بابا زادہ اسحاق میو چیئرمین پاکستان کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن نے کیا۔ انھوں نے کہا موجودہ نازک صورتحال میں کچھ نا عاقبت اندیش دانستہ طور پر میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ میڈیکل سٹور مالکان کو ڈرگ انسپکٹرز کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے اور ہمارے باعزت پیشہ میں غیر قانونی مداخلت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاحکومت فیس ماسک اور ڈسٹری بیوٹرز کو مینو فیکچررز کو کو مجبور کر ے کہ وہ ہمیں پانچ روپے کا ماسک مہیا کریں تو پھر ہم بھی بغیر منافع کمائے ماسک فروخت کرنے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہمیں اجازت دے تو ہم اعلیٰ کوالٹی کا سینی ٹائزرصرف 50روپے میں مہیا کر دینگے اسی طرح ہینڈ گلوز بھی نو پرافٹ نو لاس کی بنیاد پر عوام کو سپلائی دینے کے لیے تیار ہیں۔ہم حکومت کو یاد کروانا چاہتے ہیں کہ تمام ادویات کی قیمتیں پرنٹ ہوتی ہیں اس لیے اوور چارجنگ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مشکل گھڑی میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے ادویات کی قیمتوں کو جنوری 2019 کی سطح پر منجمند کر دیا جائے حکومت اس مقصد کے لیے ہنگامی آرڈیننس جاری کرے۔انہوں نے کہا میڈیکل سٹور مالکان 23 اپریل بروز بدھ کو پاکستان میں کرش کرونا ڈے منائیں گے۔ اس دن عوام کو کرونا سے متعلق آگاہی دی جائے گی اور کرونا سے متعلقہ اشیاء فیکٹری ریٹس پر فراہم کی جائیں گی۔