احساس کفالت پروگرام کے تحت 8کروڑ63لاکھ روپے تقسیم

احساس کفالت پروگرام کے تحت 8کروڑ63لاکھ روپے تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے احساس کفالت سنٹرز پر رقم ادائیگی کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ گذشتہ روز 31 سنٹرز سے 7105 افراد کو 12 ہزار فی کس کے حساب سے 8 کروڑ، 64 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ9دنوں میں مجموعی طور پر 84569 افراد کو 1 ارب 3 کروڑ 21 لاکھ 8 ہزار روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔

ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 31 سنٹرز اور ان کے 145 کیش کاونٹرز پر بھر پور انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام سنٹرز پر کورونا کے حوالے سے انتظامات کیے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام کے ساتھ 8171 سے مسیج آنے والوں کو بھی رقم کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔