قرضے منجمد ہونا وزیر اعظم کی بڑی کامیابی ہے،شمسہ علی

قرضے منجمد ہونا وزیر اعظم کی بڑی کامیابی ہے،شمسہ علی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ جی 20 آئی ایم ایف ورلڈ بنک کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان کے قرضے کا منجمد ہونا وزیراعظم عمران خان کی بڑی کامیابی ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے 140 ارب روپے کی اضافی گرانٹ بھی وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے ملی ہے۔

گزشتہ روز ایک بیان میں شمسہ علی نے کہا کہ پاکستان کے 12 ارب ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی موخر ہونا ہماری حکومت کا کارنامہ ہے اور اب عوام کو ریلیف ملے گا۔ کرونا سے بھی نجات مل جائے گی تو قوم کی صحت، تعلیم اور نوکری کی طرف توجہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک اور قوم کے ساتھ مخلص ہے اور نہ وہ پیسہ کھاتے ہیں، نہ کسی اور کو کھانے دیتے ہیں وہ کرپشن سے پاک پاکستان چاہتے ہیں۔ شمسہ علی نے کہا کہ ہمارے معاشی مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -