تھیلے سیمیا،بلڈکینسر میں مبتلا بچوں کے خاندانوں میں راشن تقسیم

تھیلے سیمیا،بلڈکینسر میں مبتلا بچوں کے خاندانوں میں راشن تقسیم

  

لاہور (پ۔ر) HOPE UPLIFT FOUNDATIONاور سندس فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے تھیلے سیمیا، ہیمو فیلیا اور بلڈ کینسر میں مبتلا ان مستحق بچوں کے 100خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کئے گئے۔ HOPE UPLIFT FOUNDATIONپریذیڈنٹ مسز لبنیٰ شکوہ، ڈاکٹر فائزہ اصغر جنرل سیکرٹری اور گوہرپیزادہ ڈپٹی جنرل کے خصوصی ہمدردی کی کہ کورونا وائرس کی اس مشکل گھڑی میں ان تھیلے سیمیا، ہیمو فیلیا اور بلڈ کینسر میں مبتلا مریض بچوں کے خاندانوں کا سہارا بنے اور ان کی امداد کی۔ انہوں نے سند س فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں لاک ڈاؤن ہونے کے باوجود سندس فاؤنڈیشن جس دلجوئی سے دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے وہ قابل ستائش ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -