لاہورپولیس نے کرونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات شروع کر دیے

لاہورپولیس نے کرونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات شروع کر دیے

  

لاہور(سٹی رپورٹر) لاہور پولیس نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ایمراء اور الرحمان گارڈن کی طرف سے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کیلئے ڈس انفیکشن ٹنل کا تحفہ دیا گیا۔پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کے داخلی راستے پر ڈس انفیکشن ٹنل نصب کر دی گئی۔اس موقع پر صدر ایمرا آصف بٹ، ایڈیشنل سیکرٹری ایمرا نعمان شیخ اور آر لائنز حافظ محمد نعمان سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشنز(ایمراء) اور الرحمان گارڈن نے پولیس اہلکاروں کیلئے ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر بھی دیئے۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر نے ایمرا کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس لائنز میں داخل ہونے والا ہر ملازم اور شہری ڈس انفیکشن ٹنل سے گزرے گا۔

پولیس فورس کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ معاشرے کے ہر طبقے کو کورونا کے خلاف جدوجہد میں کردارادا کرنا ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -