کرونا نے طاقت کی مساوات کا انوکھا اصول متعارف کرایا،ڈاکٹر رفیق
لاہور(پ ر)ہو میو پیتھک ڈاکٹر رفیق احمد صدیقی نے کہاہے کہ اب بڑی فوجیں،جدید اسلحہ،مہنگے ہتھیار،بھاری فضائیہ،مضبوط نیوی اور لاکھوں کی تعداد میں بری فوج رکھنے کا تصور ختم ہو جائے گاجبکہ کنونشل وار فیئر،سائبر وار،اسپیس واراور ففتھ جنریشن ہائی برڈ وار بھی اب کھڈے لائن لگ جائیں گے،دُنیا کے چند طاقتور ممالک لیبارٹریز بنا کر مہلک وائرس تخلیق کریں گے یا پھر اسلحہ ساز کمپنیاں،فارما سوٹیکل،ملٹی نیشنلز اور سائنسی تحقیق کے ادارے تجارتی بنیادوں پر وائرس اور بیکٹریافروخت کریں گے اور ان کا توڑ بھی فروخت ہوگا، کورونا وائرس نے دُنیا بھر میں طاقت کی مساوات کا انوکھا اصول متعارف کرادیا۔
ہے۔