پنجاب کے تاجروں کو بھی کاروبار کی مشروط اجازت ملنی چاہیے

پنجاب کے تاجروں کو بھی کاروبار کی مشروط اجازت ملنی چاہیے

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب میں بھی تاجروں کے ساتھ ایس او پیز طے کرکے انہیں کاروبار کرنے کی مشروط اجازت ملنی چاہئے یہ بات سچ ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں پر دہیاڑی دار طبقہ متاثر ہوا ہے تو وہی پر چھوٹا کاروباری طبقہ بھی بری طرح سے متاثر ہو گیا۔

 ہے۔حکومت کو اپنے چھوٹے تاجروں کا خیال کرتے ہوئے ان کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کرکے ان کے کاوروبار کو کھولنے کا ایک طریقہ کار وضع کرنا چاہئے تا کہ ان تاجروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے نہ پڑیں اور ایسا کرنے سے ڈیلی ویجز کو بھی روز گار میسر آجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا ایجنڈ ا صرف لوٹ مار اور بحرانی کیفیت پیدا کرنا ہے وزیر اعظم عمران خان کورونا سے لڑنے کی بجائے اپوزیشن اور میڈیا سے لڑ رہے ہیں اپوزیشن جماعتیں اس وقت حکومت سے زیادہ سنجیدگی سے کورونا وائرس کے خلاف عملی طور پر جنگ لڑ رہی ہیں وفاق اور پنجاب حکومت کی توجہ صرف چندہ اور امدادی رقم جمع کر نے پر ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -