عوام حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں،سعدیہ سہیل رانا

عوام حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں،سعدیہ سہیل رانا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران عوام حکومتی حفاظتی تدابیر پر عمل کریں اگر احتیاط نہ کی گئی تو حالات بگڑ سکتے ہیں لوگ جس قدر لوگ نظم و ضبط کا خیال رکھیں گے اتنا ہی کورونا سے نمٹنا آسان ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام جس قدر ممکن ہو گھروں میں رہے، لوگوں کے نظم و ضبط سے ہی بندشوں میں نرمی ممکن ہو پائے گی۔

، جتنا لوگ نظم و ضبط رکھیں گے اتنا ہی کورونا سے نمٹنا آسان ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو ہر طرح سے ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہے وفاقی حکومت نے ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت اڑھائی ارب روپے کا رمضان پیکیج دے گی۔ یوٹیلٹی سٹورز پر 19 اشیائے خورونوش پر سبسڈی دی جائے گی۔