گندم خریداری مراکز پر باردانہ کے اجراء کا کام جاری

گندم خریداری مراکز پر باردانہ کے اجراء کا کام جاری

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا ہے کہ شہر کے چار گندم خریداری مراکز پر درخواست وصولی اور بار دانہ کے اجراء کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ برکی سنٹر پر 167 درخواستیں جمع ہوئیں،کاہنہ سنٹر پر 234 درخواستیں وصول ہوئیں،رکھ چھبیل سنٹر پر 64 درخواستیں وصول ہوئیں اوررائے ونڈ سنٹر پر 114 درخواستیں وصول ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ برکی سنٹر پر 39710 باردانہ کا اجراء کیا گیا،کاہنہ میں 73475، رکھ چھبیل میں 16744 اور رائے ونڈ میں 41029 باردانہ کا اجراء کیا گیا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ اور اسسٹنٹ کمشنرز گندم خریداری کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں اورباردانہ کا اجراء شفاف طریقے سے کیا جا رہا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ تمام گندم خریداری سنٹرز پر کاشتکاروں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -