حکومت تاجر برادری کی مشکلات کا ازالہ کرے

حکومت تاجر برادری کی مشکلات کا ازالہ کرے

  

لاہور(سٹی رپورٹر) صدر الخدمت گروپ بازار صداکاراں شاہ عالم مارکیٹ ملک محمد نعیم نے کہا ہے کہ رمضان المبار ک کی مقدس اور مبارک گھڑیوں کا آغاز قریب تر ہے۔ امت مسلمہ کا انتہائی بابر کت مہینہ تزک و احتشام سے شروع ہورہا ہے۔ نیکیوں کے ماہ مبارک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں محصور تاجر برادری کی مشکلات کے ازالے کیلئے بھی حکومت کو ہنگامی اقدامات کرنے چاہئے۔

عید الفطر اور رمضان میں دکانداروں کی سال بھر کی تیاریاں اور حکمت عملی تیا ر کی ہوئی ہوتی ہے حکومت احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے مخصوص دورانیے کیلئے کاروباری مراکز کھولنے کی حکمت عملی مرتب کرے تاکہ تاجر اجتماعی فاقہ کشی سے بچ سکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -