کرونا کے خلاففرنٹ لائن پر لڑنے والے ہیرو ہیں،عاسم سرور

  کرونا کے خلاففرنٹ لائن پر لڑنے والے ہیرو ہیں،عاسم سرور

  

لاہور(پ ر) کروناوائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز،نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف،پاک فوج کے بہادر جوان، پولیس،انتظامیہ،مخیر حضرات اور رضار قوم کے محسن ہیں،ان محسنوں کو ہم سلام محبت پیش کرتے ہیں۔ان کی کوششوں اور باہمی اتحاد کی بدولت ہی پاکستان میں کرونا وائرس کے خلاف لڑنی والی جنگ میں ہم کامیابی حاصل کرسکیں گے۔ان خیالات کااظہاراردو بازار ہادیہ حلیمہ سنٹر کے صدر سرور عاصم نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، اس مشکل ترین وقت میں پاک فوج کے جوان اور ڈاکٹرز اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر قوم کے تحفظ کی جنگ لڑرہے ہیں جبکہ مخیر حضرات مصیبت زدوں کی مدد میں پیش پیش ہیں۔ ان بہادر اور ایثا ر پیشہ محسنوں کا تذکرہ تاریخ کے صفحات میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ایک ایسے وقت میں کہ جب کرونا وائرس کا عفریت پوری دنیا کی معیشت اور انسانوں کو نگل رہاہے۔دنیا اس وقت ایک بڑی آزمائش سے دوچار ہے۔ مشکل وقت میں ضروری ہے کہ ہم حوصلے سے کام لیں،ڈاکٹروں اور انتظامی اداروں کی بھر پور معاونت کریں،حکومت کی طرف سے بتائی حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں،مصیبت زدہ بہن بھائیوں کا خیال رکھیں اور اللہ کے ساتھ اپنا تعلق مضبو ط بنائیں۔ جب ہم اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کا خیال رکھیں گے اور اللہ کے ساتھ اپنا تعلق مضبو ط بنائیں گے تو اس کی برکت سے اللہ ہم سے یہ وبا ٹال دے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -