فردو س عاشق کے پی پی قیادت پر الزامات قابل مذمت ہیں،سجاد نذیر

فردو س عاشق کے پی پی قیادت پر الزامات قابل مذمت ہیں،سجاد نذیر

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء بالخصوص شعبہ ا طلاعا ت وابستہ حکومتی لوگوں کے بیانات سنجیدہ نوعیت کے ہونے چاہئے مگر افسوس کی بات ہے کہ حکومت کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کے متعلق کوئی بھی بیان دینے سے پہلے اس بات کو بھی بھول جاتی ہیں کہ یہ وہی پیپلز پارٹی ہے کہ جس نے ان کو وفاقی وزیر بنایا تھا مگر اب وہ اپنے وزیراعظم عمران خان کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کے خلاف من گھڑت بیانات دے رہی ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -