فردوس عاشق اعوان،سلیم بریار کی ملاقات،ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

فردوس عاشق اعوان،سلیم بریار کی ملاقات،ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری سلیم بریار سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چودھری سلیم بریار نے کہا کہ مسلم لیگ اتحادی ہونے کے ناطے تحریک انصاف کے ہر اس اقدام کی حمایت کرتی ہے جو ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہو۔

 اور ہماری کوشش ہے کہ یہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -