بھارت کرونا کا الزام مسلمانوں اور پاکستان پر نہ لگائے،بیلم حسنین

بھارت کرونا کا الزام مسلمانوں اور پاکستان پر نہ لگائے،بیلم حسنین

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ بھارت کرونا کا الزام مسلمانوں اور پاکستان پر نہ لگائے، مودی سرکاری اپنی انتہا پسندی سے باز رہے۔ مودی نے بھارت میں مسلم کمیونٹی کے ساتھ بہت ظلم کیا ہوا ہے اور کشمیر میں ظلم کی حد کر دی۔

گزشتہ روز ایک بیان میں بیگم بیلم حسنین نے مطالبہ کیا کہ مودی بھارت میں اقلیتوں پر ظلم بند کرے اور پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مہم بند کرے اور اپنے ملک میں انسانی حقوق کی پاسداری کرے ورنہ پیپلز پارٹی کمشن برائے انسانی حقوق کو مسلمانوں کے تحفظ کیلئے لیٹر لکھے گا اور عالمی قوانین کے مطابق بھارت کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی بھارت کرونا وبا سے خوفزدہ نہیں بلکہ ایل او سی پر فائرنگ کر رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -