علامہ اقبال کے یوم وفات پر خصوصی آن لائن تقریب

علامہ اقبال کے یوم وفات پر خصوصی آن لائن تقریب

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)شاعر مشرق، حکیم الامت، مفکر پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات کے موقع پر آج ساڑھے دس بجے صبح ”یوم اقبالؒ“ کی خصوصی آن لائن تقریب منعقد ہو رہی ہے۔ اس تقریب کی کارروائی نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے فیس بک پیج اوریو ٹیوب چینل پر براہ راست دکھائی جائے گی۔ آن لائن نشر ہونے والی اس تقریب میں ممتاز علمی، صحافتی وادبی شخصیات اور ماہر اقبالیات علامہ محمد اقبالؒ کی حیات وخدمات پر روشنی ڈالیں گے۔

صدارتی خطاب تحریک پاکستان کے مخلص کارکن‘ سابق صدر مملکت اور نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین محمد رفیق تارڑ کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -