کپڑے کی دکانیں،ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دی جائے،سمیرا کومل

کپڑے کی دکانیں،ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دی جائے،سمیرا کومل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)محدود وقت کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ اور ہفتے میں تین دن کیلئے کپڑے کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے۔مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔حکومت کی جانب سے درزی کی دکانیں اور ورکشاپس کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔جبکہ کپڑے کی دکانیں اور پبلک ٹرانسپوٹ پر فی الحال پابندی ہے۔

فیکٹریوں میں مزدور پبلک ٹرانسپورٹ کے بغیر کیسے پہنچ سکتے ہیں۔چھوٹے تاجروں کو شدید مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطال بہ کرتا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو محدود وقت کیلئے چلنے کی اجازت دی جائے۔گارمنٹس ریڈی میڈ تاجروں کو ہفتے میں تین دن دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے۔لاک ڈاؤن کا مزید سلسلہ جارہا تو لوگ کورونا کی کم بھوک سے زیادہ مر جائیں گے۔