محکمہ شہری دفاع کے ملازمین کی خدمات قابل ستائش ہیں،دانش افضال

محکمہ شہری دفاع کے ملازمین کی خدمات قابل ستائش ہیں،دانش افضال

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سول ڈیفنس کے ملازمین کی خدمات ستائش کے قابل ہیں۔انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کے تقریباً 1500 رضاکار مختلف پوائنٹس پر اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں اور قرنطینہ سنٹرز، سینیٹائزر و ماسکس کی تقسیم کے عمل میں سول ڈیفنس کے رضا کار پیش پیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ قطار مینجمنٹ پر عملدرآمد کروانے کے لیے سول ڈیفنس کے ملازمین اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں اور سول ڈیفنس کے رضاکار احساس کفالت پروگرام کے سنٹرز میں بھی تعینات ہیں۔

اورسول ڈیفنس رضاکار مستحقین میں فوڈ ہیمپرز کی تقسیم کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -