عوامی مشکلات کا ازالہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،نواز اعوان

عوامی مشکلات کا ازالہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،نواز اعوان

  

لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین وزیراعلی شکایات سیل لاہور ڈویژن ملک نواز اعوان نے کہا ہے کہ عالمی وبا کرونا وائرس کے خلاف پاکستان بھر میں سرکاری ونجی اداروں کی بچاؤمہم وعوامی فلاح انتظامات اور اہم اقدامات پی ٹی آئی کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی، وزیراعظم کے ویژن اور منشور پر من و عن عمل پیرا ہیں۔ عوام کو مشکلات اور تکالیف سے بچانے کیلئے خاطرخواہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔

پی ٹی آئی حکومت کا نصب العین اور اولین ترجیح عوامی مسائل اور مشکلا ت کا خاتمہ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -