حکومت نیت درست کرلے تو لاک ڈاؤن جلد ختم ہو جائے،ثروت قادری

حکومت نیت درست کرلے تو لاک ڈاؤن جلد ختم ہو جائے،ثروت قادری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکمران نیت اچھی کرلیں تو کرونا وائرس کا پھیلاؤ ختم لاک ڈاؤن کی نوبت جلدی ختم ہوجائیگی،غریب ومستحقین میں راشن وخوراک حکومتی پروگراموں کے تحت گھر گھر پہنچایا جائے،عوام کو راشن دینے پر دعوئے اور سیاست بازی سے کام نہیں چلے گا عوام سب سمجھتے ہیں،کراچی سندھ کا ہی نہیں ملک کا سب سے بڑا آبادی والا شہر ہے یہاں توجہ اور شہروں سے زیادہ دینا ہوگی،اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت لاک ڈاؤن کے باعث غریبوں میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھیں گے مخیر حضرات آگے بڑھ کر نیک کاموں میں حصہ لیں،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ غریب ومستحقین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے،عوام کے مسائل کے حل کیلئے ان کے ساتھ ہیں۔

کورونا وائرس وبا چنددنوں یا چندمہینوں کی ہے مگر اس مصیبت کی گھڑی عوام کو سہارا دینے کی بجائے صرف دعوؤں سے کام چلایا گیا تو اس کے منفی نتائج نکلیں گے،انہوں نے کہا کہ سیاست انسانیت کی خدمت اور عبات ہے حکمران خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر عوام کو راشن کی فراہمی کیلئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنائیں،انہوں نے کہا کہ کورونا سے زیادہ موجودہ حالات میں بھوک وافلاس سے عوام پریشان حال اور بچے دودھ کیلئے بلک رہے ہیں،کورونا وائرس کو ختم کرنے کیلئے حکومتی مثبت پالیسیوں کا ساتھ دیتے ہیں،اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں جو اپنی مدد آپ کے تحت غریبوں اور مستحقین کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں،انشاء اللہ عوام کی بلاتریق خدمت کرتے رہینگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -