آج تقسیم ہونے کے بجائے اتحاد کی ضرورت ہے،عزیز الرحمن چن

آج تقسیم ہونے کے بجائے اتحاد کی ضرورت ہے،عزیز الرحمن چن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ آج قوم کو تقسیم کرنے کی بجائے باہمی اتحاد اوراتفاق کی ضرورت ہے۔ پیپلز پارٹی حکومت کو کورونا سے نمٹنے اور مستحقین کو ریلیف دینے کی لیے تجاویز دے کر فراخدلی کا مظاہرہ کر رہی ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ابھی تک قوم کی فلاح کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا۔

ریلیف کے نام عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے ٹائیگر فورس عوام کو ریلیف نہیں سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی مزموم کوشش ہے انہوں نے کہا کہ عوام گھروں میں فاقوں کے ہاتھوں خودکشیوں کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں حکومت اپوزیشن کو دیوار کیساتھ لگانے کی پالیسی پر کاربند ہے۔