مقدمہ ڈکیتی میں بغیرشناخت پریڈ ملزم کی نامزدگی، عدالت کا اظہار برہمی

مقدمہ ڈکیتی میں بغیرشناخت پریڈ ملزم کی نامزدگی، عدالت کا اظہار برہمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ڈکیتی کے ملزم کی شناخت پریڈ نہ کروانے پر ایس پی انویسٹی گیشن صدر ڈویژن لاہورکو آج 21اپریل کو وضاحت کے لئے طلب کر لیا،فاضل جج نے شناخت پریڈ کے بغیر ملزم کومقدمہ میں نامزد کرنے پرتفتیشی افسر پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اس مس کنڈکٹ پرتمہیں نوکری سے برطرف کر دینا چاہیے،درخواست گزارملزم کومل شہزاد کے وکیل میاں داؤد نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے درخواست گزار کوڈکیتی کے مقدمہ میں شناخت پریڈ کروائے بغیر نامزدکردیا،وہ بے گناہ ہے،اس کے ڈکیتی میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں، ضمانت منظور کی جائے،فاضل جج نے تفتیشی افسر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ شناخت پریڈ کے بغیر ملزم کو مقدمے میں کیسے نامزد کر دیا؟ کیا مدعی کو خواب آیا تھا کہ اس کا ملزم پکڑا گیا ہے اور وہ جیل میں ہے؟ کہ اگر مدعی نے انکار کر دیا تھا تو تم ملزم کو جیل بھجوا دیتے، ضمنیاں نہ لکھتے۔ اسی مس کنڈکٹ پرتمہیں نوکری سے برطرف کر دینا چاہئے۔
شناخت پریڈ

مزید :

صفحہ آخر -