8نئے ایڈیشنل سیشن ججوں کے تقررکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

8نئے ایڈیشنل سیشن ججوں کے تقررکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے 8نئے ایڈیشنل سیشن ججوں کے تقررکا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے،عدالت عالیہ نے تین سیشن ججوں کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کرنے کاحکم نامہ بھی جاری کیاہے،پہلے نوٹیفکیشن کے مطابق نئے مقرر ہونے والے ایڈیشنل سیشن ججوں میں شیخ اعجاز پرویز، محمد صفدر، عبداللہ عثمان، اخلاق احمد، سردار فیصل نبی خان داہر،عشرت عباس،ناصر محمود سیال اور ظہیر احمد شامل ہیں،دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق جن سیشن ججوں کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں،ان میں سے محمد تنویر کو لیبر کورٹ نمبر1لاہور،محمد اشترعباس کو لیبر کورٹ نمبردو لاہورجبکہ محمد یوسف اوجلہ کو لیبر کورٹ نمبر10ساہیوال کا جج مقررکیا گیاہے۔

نوٹیفکیشن جاری

مزید :

صفحہ آخر -