پبلک سروس کمیشن امتحانات لیٹ امیدواروں کی چانس ضائع ہونے کیخلاف دائردرخواست پر نوٹسز جاری
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے پی ایم ایس کا امتحانات لیٹ ہونے کے باعث امیدواروں کا چانس ضائع ہونے کے خلاف دائردرخواست پرپنجاب پبلک سروس کمیشن اوردیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،یہ درخواست شہری علی رضا کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیا رکیا گیاہے کہ امیدوارکے پاس تین چانس ہوتے ہیں،مقررہ وقت پرامتحانی عمل شروع نہ ہونے کے باعث متعددامیدواربالائی عمرکی حدکوپہنچ گئے۔ امیدواروں کو ایک چانس اور فراہم کرنے کا حکم دیاجائے۔
چانس ضائع