رواں ہفتے پلازما کی کلیکشن شروع ہو جائے گی،ڈاکٹرطاہرشمسی

رواں ہفتے پلازما کی کلیکشن شروع ہو جائے گی،ڈاکٹرطاہرشمسی

  

کراچی (آئی این پی) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈڈیزیزکے سربراہ ڈاکٹرطاہرشمسی نے کہا ہے کہ صحت یاب مریض کا پلازما دیگر صوبوں کو بھی دینے کو تیار ہیں، لاہور،پشاور اور سکھرمیں رواں ہفتے پلازمہ کی کلیکشن شروع ہوجائے گی۔تفصیلات کے مطابق ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کرونا کے کیسز میں اضافہ ہورہاہے، ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہاکہ کروناسے صحت یاب افرادکی جانب سے پلازمہ کے عطیات میں اضافہ ہورہاہے۔ اس وقت پورے پاکستان میں کوئی بھی ڈاکٹر اپنے کروناکے مریض کو اس پروگرام میں رجسٹر کروانا چاہے ہم پلازمہ فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صحت یاب مریض پلازمہ عطیہ کرنے کیلئے ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں، دو یا 3ہفتے بعد صحت یاب مریض پلازمہ دینے کے قابل ہوجائیں گے، پلازمہ دینے کیلئے رابطہ کرنیوالوں کو وقت اورتاریخ دی جائے گی۔

طاہرشمسی

مزید :

صفحہ آخر -