سکندریہ کالونی میں کرونا سے متاثرہ سات مریض صحت یاب

سکندریہ کالونی میں کرونا سے متاثرہ سات مریض صحت یاب

  

لاہور(جنرل رپورٹر) سکندریہ کالونی میں کورونا سے متاثرہ سات مریض مکمل صحت یاب ہو گئے ہیں، صحت یاب ہونے والے مریض آج اپنے گھروں میں پہنچ جائیں گے تفصیلات کے مطابق گزشتہ 14 روز قبل سکندریہ کالونی کو سیل کیا گیا تھا کیونکہ وہاں سے 42 افراد میں کورو ناوائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ کالونی کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس تعینات ہے، علاقے میں دکانیں بھی بدستور بند ہیں۔ رہائشیوں کو باہر آنے کی اجازت نہیں جبکہ اشیائے ضروریہ گھروں میں پہنچائی جا رہی ہیں۔

صحت یاب

مزید :

صفحہ آخر -