جنوبی افریقہ کی فلاحی تنظیم کی مدد سے 81پاکستانی وطن پہنچ گئے

  جنوبی افریقہ کی فلاحی تنظیم کی مدد سے 81پاکستانی وطن پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد،ممبئی (این این آئی)جنوبی افریقہ میں پھنسے 81 پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان روانہ ہو گئے۔ پیر کو پاکستانی ہائی کمیشن نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن میں رجسٹریشن کرانے والے پاکستانیوں کو جنوبی افریقہ سے وطن واپس بھیجا گیا۔جنوبی افریقہ میں مقامی مسلم فلاحی تنظیم بیتون نصرا کی مدد سے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس بھیجنے کے لئے نجی چارٹر پرواز کا انتظام کیا گیا،ہائی کمیشن نے کہاکہ یہ پاکستانی سیاحت اور کاروباری مقاصد کے لئے جنوبی افریقہ گئے تھے، یہ خصوصی پرواز پاکستان سے واپسی پر 80 جنوبی افریقہ کے شہریوں کو واپس لے کر جائے گی،پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان میں پھنسے افریقی شہریوں میں زیادہ تر تبلیغی جماعت کے ممبر ہیں۔ولاوہ ازیں کرونا وباء کے پیش نظر 9 پاکستانی شہری بچوں سمیت بھارت کے شہر ممبئی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وطن واپسی کے خواہشمند یہ پاکستانی 20 مارچ سے واپسی کے منتظر ہیں۔متاثرہ پاکستانیوں نے پریشانی کے عالم میں بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن سے بھی رابطہ کیاہے۔ متاثرہ پاکستانی خواتین کے مطابق گذشتہ 30 روز سے ممبئی میں پھنسے ہوئے ہیں،اب ہمارے پاس پیسے بھی ختم ہو چکے ہیں۔ متاثرین خواتین نے کہاہ پاکستان ہائی کمیشن ہمیں بہت سپورٹ کر رہا ہے لیکن اب ایسے وسائل نہیں ہیں کہ ہم یہاں رہ سکیں۔
پاکستانی واپس

مزید :

صفحہ آخر -