سوشل میڈیا پر عدلیہ کیخلاف مہم کی شدید مذمت کرتا ہوں،ڈاکٹر ظفر مرزا

  سوشل میڈیا پر عدلیہ کیخلاف مہم کی شدید مذمت کرتا ہوں،ڈاکٹر ظفر مرزا

  

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف چلائی جا نے والی مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے تمام ججوں کی انتہائی عزت کرتے ہیں۔ٹوئٹر پراپنے بیان میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان کی بہترین انداز میں خدمت کرتا رہوں گا۔ چیف جسٹس کا بہت احترام کرتا ہوں وہ اپنی شفافیت، اہلیت اور حب الوطنی میں شہرت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا پر قابو پانے اور اس کے سماجی پھیلاؤ کو روکنے میں پاکستان دنیا کے بہترین ممالک میں شامل ہے اور آئیں اس کام کو جاری رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا

مزید :

صفحہ آخر -