حیدر آباد، احساس پروگرام میں رشوت لینے والا بینک ملازم گرفتار

      حیدر آباد، احساس پروگرام میں رشوت لینے والا بینک ملازم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی طرف سے مستحقین کی امداد کے لیے احساس پروگرام میں بھی نوسرباز سرگرم ہو گئے، رشوت کے طور پر پیسے لینے والے بینک ملازم کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں قاسم آباد پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی طرف سے مستحقین کی امداد کے لیے احساس پروگرام میں خواتین سے رشوت کے طور پر پیسے لینے والے بینک ملازم کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیا گیا ملزم شاہد حسین خواتین سے فی کس 12 سو روپے وصول کر رہا تھا، ملزم کو خاتون کی شکایت کے بعد حراست میں لیا گیا۔
ملازم گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -