کینیڈا، پولیس یوینفارم پہن کر سفید فام کی فائرنگ، کانسٹیبل اور خاتون سمیت 17افراد ہلاک

  کینیڈا، پولیس یوینفارم پہن کر سفید فام کی فائرنگ، کانسٹیبل اور خاتون سمیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوٹاوا(شنہوا،مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کی تاریخ میں انتہائی خوفناک اجتماعی قتل کی واردات جس میں 51 سالہ سفید فام نے سرعام فائرنگ کر کے 17 افراد کوہلاک کر دیا۔ اس سے قبل یہ واقعات امریکہ میں دیکھنے میں آتے ہیں جہاں آئے روز کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں لیکن کینیڈا کی تاریخ میں یہ غالباً پہلا واقعہ پہے جس میں اس قدر ہلاکتیں دیکھنے میں آئی ہیں۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور خود بھی مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مشرقی کینیڈا کے صوبہ نووا سکوشیا میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک پولیس افسر سمیت 17سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ترجمان رائل کینیڈین پولیس کے مطابق حملہ آورکی عمر 51 سال اور اس کا نام گبرئیل وارٹ مین ہے۔واقعہ نووا سکوشیا کے دارالخلافہ ہیلی فیکس سے 130کلومیٹر دور پورٹ اپیک میں پیش آیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق قاتل نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی۔ہلاک ہونے والوں میں رائل کیڈٹ ملٹری پولیس کا سینئر کانسٹیبل ہیڈی سٹیونسن اور خاتون کی بھی شامل ہے جو کہ دو بچوں کی ماں تھی۔بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے دوران مقتولہ نے ملزم کو ایسا کرنے سے منع کیا تھا جس پر اس نے اسے بھی گولی مار دی،قتل کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں ہیں کہ قاتل نے یہ اقدام کیوں اٹھایا؟ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے واقعہ پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنیوالوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے
کینیڈا فائرنگ

مزید :

صفحہ آخر -