بیرون ملک سے لوٹنے والوں کیلئے کرونا ٹیسٹ لازمی کا عدالتی نوٹیفکیشن واپس

بیرون ملک سے لوٹنے والوں کیلئے کرونا ٹیسٹ لازمی کا عدالتی نوٹیفکیشن واپس

  

اسلام آباد (این این آئی)بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کیلئے کرونا ٹیسٹ رپورٹ لازمی قرار دینے کیخلاف سماعت کے دور ان اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن واپس لینے پر کیس نمٹا دیا،عدالت نے گزشتہ سماعت پر معاملہ نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی تھی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شہری ماہم نواز کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے دانیال حسن ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ کیا کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دینے والا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن واپس لے لیا لیکن میں کچھ دلائل دینا چاہتا ہوں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ جب نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا تو عدالت اس درخواست کو نمٹا رہی ہے۔ عدالتی ہدایات پر بیرون ملک سے لوٹنے والوں کیلئے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا نوٹیفکیشن واپس لیا گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آنے والے کیلئے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا تھا۔

عدالتی نوٹیفیکیشن

مزید :

صفحہ آخر -