امدادی سامان من پسند افراد میں تقسیم کیا جارہا ہے، عبدالغفور حیدری

      امدادی سامان من پسند افراد میں تقسیم کیا جارہا ہے، عبدالغفور حیدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹر ی جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت کا متاثرین بحالی کیلئے کردار نہ صرف قابل غور بلکہ قابل تشویش ہے۔ملک میں مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کی دادرسی کی ضرورت ہے امدادی سامان من پسند افراد میں تقسیم کئے جارہے ہیں جمعیت علما اسلام نے ملک بھر میں لاکھوں افراد میں راشن اور امدادی سامان تقسیم کئیے ڈاکٹرز کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر علاج ومعالجہ کیلئے وقت وقف کیاہے حکومت ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھی ہے سینٹ اجلاس بلانے کیلئے پارلیمان کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا چیئرمین سینٹ کو تجویز دی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ کرونا اس وقت عالمی وبا کی شکل اختیار کر چکی ہے پوری دنیا میں اس کے خلاف جنگ لڑنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جبکہ پاکستان میں آج بھی حکمران غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہے ہیں کرونا کے خلاف جنگ میں وفاق اور صوبے ایک پیج پر نظر نہیں آرہے ہیں۔
عبدالغفور حیدری

مزید :

صفحہ آخر -