مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 23اپریل کو کراچی میں طلب

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 23اپریل کو کراچی میں طلب

  

کراچی (این این آئی) رمضان المبارک کے چاند کی شرعی رویت کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 23اپریل کو کراچی میں طلب کرلیا گیا ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند 24 اپریل جمعہ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے دفترمیں اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے اجلاس میں چاند کی شرعی رویت کے بارے میں شہادتیں موصول کی جائیں گی اورچاند کی شرعی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔ رویت ہلاک کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس تمام صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوں گے۔علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند 24 اپریل جمعہ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے کیونکہ 23 اپریل جمعرات کو شعبان کی 29 ویں تاریخ ہوگی اور چاند افق پر پانچ ڈگری سے کم ہوگا۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں رمضان 1441 کا چاند 24 اپریل کو نظر آئے گا اور پہلا روزہ 25 اپریل ہفتے کو ہوگا،ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں چاند کی پیدائش 23 اپریل جمعرات کو صبح کے وقت ہوگی۔

رویت ہلال کمیٹی

مزید :

صفحہ آخر -