وفاقی پولیس نے غیر ملکی سفیروں کے دفاتر اور رہائش گاہوں کو کرونا سے بچانے کے لئے سپرے کروایا

  وفاقی پولیس نے غیر ملکی سفیروں کے دفاتر اور رہائش گاہوں کو کرونا سے بچانے ...

  

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی پولیس نے غیر ملکی سفیروں کے دفاتر اور رہائش گاہوں کو کورونا سے بچانے کے لئے سپرے کروایا،آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر ڈپلومیٹک انکلیو میں جراثیم کش سپرے کیا گیا، ڈپلومیٹک انکلیو میں موجود پولیس کے دفاتر میں بھی سپرے کیا گیا۔ ایس پی سیکیورٹی کیپٹن ذیشان حیدر نے ڈپلومیٹک انکلیو میں جراثیم کش سپرے کی نگرانی کی۔ایس پی سیکورٹی ذیشان حیدر نے کہاکہ سپرے کا مقصد غیر ملکی سفیروں اور سفارتی عملے کو کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانا ہے۔ایس پی سیکیورٹی ذیشان حیدرنے کہاکہ اسلام آباد پولیس کورونا سے بچاو کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی دار الحکومت میں پولیس کی طرف سے انسداد کورونا کے لئے خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔انسداد کورونا مہم کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنز خود کر ر ہے ہیں،پولیس کی طرف سے شہریوں میں آگاہی سمیت ضرورت مندوں کو راشن بھی تقسیم کیا جاتا ہے۔

وفاقی پولیس

مزید :

صفحہ آخر -