وزیراعظم لاک ڈاؤن سے متعلق ذہن صاف کریں، نفیسہ شاہ

  وزیراعظم لاک ڈاؤن سے متعلق ذہن صاف کریں، نفیسہ شاہ

  

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پہلے لاک ڈاؤن کے بارے اپنا ذہن صاف کریں۔ عمران خان ایک ہی وقت بازار کھولنے اور لاک ڈاؤن کی بات کرتے ہیں۔ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ وزیر اعظم خود لاک ڈاؤن کے خلاف شہریوں کو بھڑکاتے رہے۔انہوں نے کہا کہ سخت لاک ڈاؤن کے بغیر سماجی فاصلہ ممکن نہیں، احساس پروگرام کی رقم تقسیم کی آڑ میں لاک ڈاؤن توڑا گیا۔

نفیسہ شاہ

مزید :

صفحہ آخر -