چین سے آنیوالا سامان ایمانداری سے تقسیم نہیں کیا جا رہا، عمران نذیر
لاہور(نیوز ڈیسک)میاں شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اورسابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق،سیکرٹری اطلاعات عمران گورایہ، کرنل(ر) مبشر جاویدنے گذشتہ روز جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف میں کورونا وائرس سے بچا کی حفاظتی کٹس تقسیم کیں، اس موقع پر خواجہ عمران نذیر نے عمران گورایہ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا بچہ بچہ ڈاکٹرز کو دعا دے رہا ہے ہماری فرنٹ لائن اس وقت ڈاکٹرز ہیں حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس فرق میں نہ پڑے کہاں کورونا ہے،یاسمین راشد نے ساری عمر دھرنا دیا۔انہوں نے کہا کہ کپتان نہیں ڈاکٹرز ڈٹ کر کھڑے ہیں آج ڈاکٹرز احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں چین سے آنے والا سامان میں ایمانداری سے تقسیم نہیں کیا جا رہاڈاکٹرز کے مطالبات تسلیم کیے جائیں حکومت ڈاکٹرز پر تشدد کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی سی سمیت دیگر اسپتالوں میں ڈاکٹرز بیمار ہو رہے ہیں وزیر صحت کی ذمہ داری ہے کہ اسپتالوں کا دورہ کریں بزدار صاحب رات شہر کا دورہ کر کے تصویر جاری کر رہے ہیں وزیر اعلی ہوا میں کوروناوائرس تلاش کر رہے۔انہوں نے کہا کہ 1200 ہزار سے گھر کا کچن نہیں چلتاحکومتی وزرا اپنی زبانیں بند رکھیں، کوروناوائرس سے موت کی تعداد بڑھ رہی،لاک ڈاؤن کا جائزہ لیں،اگر شروع میں 15 کا لاک ڈان ہوتا تو یہ حالات نہ ہوتے،اگر حالات کنٹرول نہیں ہو رہے تو شہباز شریف سے ٹیوشن لے لیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو تنخواہ ڈبل دی جائے کورونا وائرس کا ٹیسٹ اسکی اصل قیمت پر نہیں ہو رہانیب نے جہانگیر ترین اور خسرو مختیار کو چینی آٹا کے کیس میں بلایاعمران خان نے ایدھی سے بھی خیرات لے لی حمزہ،نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز کو بغیر فرانک رپورٹ کے گرفتار کیاشہباز شریف ڈٹ کر کھڑا ہے کھڑا رہے گاہمیں نیب کی مجبوریوں کا علم ہے جہانگیر ترین اور خسرو مختیار کی باری فرانزک رپورٹ کا انتظار کیا جاتا ہے۔
عمران نذیر