دریائے راوی میں ڈوبنے والے 16 سالہ لڑکے کی نعش برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) دریائے راوی میں ڈوب جانے والے 16 سالہ لڑکے کی نعش برآمد کر لی گئی، ریسکیو غوطہ خوروں نے بچے کی نعش کو مسلسل کوششوں کے بعدنکال لیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ساندہ کا رہائشی 16 سالہ لڑکا دریائے راوی میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا جس کی نعش ڈھونڈنے کا کام جاری تھی جو ھزشتہ رات گئے غوطہ خوروں کو مل گئی۔بتایا گیا ہے کہ 16 سالہ طاہر دریائے راوی پر نہانے گیا تھا اس دوران وہ اچانک ڈوب گیا۔ اتوار کے روز اندھیرا بڑھ جانے پر آپریشن ملتوی کردیا گیا تھا۔ ریسکیو ٹیموں نے گزشتہ روز دوبارہ تلاش کا کام شروع کیا اور لاش دریا سے نکال لی۔پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کردی ہے۔ پولیس بھی واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے۔
نعش برآمد