ایئرپورٹ ملازمین کی کرونا سکریننگ کے فیصلہ پر عملدآمد نہ ہوسکا
لاہور(سپیشل رپورٹر)حکومت کی جانب سے عدم توجہی کے باعث کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر افسروں وملازمین کی روزانہ کی بنیاد پر سکریننگ کے فیصلہ پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کاپھیلاؤ روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہورسمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس کی جانب سے ایئرپورٹ پرکرونا وائرس کے مریضوں میں دن بدن اضافے کے باعث افسروملازمین کی روزانہ کی بنیاد پر سکریننگ کرانے کا فیصلہ کیاگیاتھا تاہم اس پر مکمل عمل درآمد نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے ایئرپورٹ سٹاف، کسٹم، ایف آئی اے، اے این ایف، اے ایس ایف اور ایئر لائنز کے افسروں وعملے کوکرونا وائرس لاحق ہونے کا خدشہ بڑھ گیاہے جبکہ سول ایوی ایشن کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہدایت پر محکمہ ہیلتھ نے اس ضمن میں اقدامات کرناہیں،یادرہے کہ حکومت کی جانب سے لاہور ائیرپورٹ سمیت دیگر ایئرپورٹس پرتمام شفٹ میں آنے والے افسرو ملازمین کی کروناسکریننگ کرانا لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
کرونا سکریننگ