حکومت سندھ کو ٹائیگر فورس کے ساتھ کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں: ناصر شاہ

حکومت سندھ کو ٹائیگر فورس کے ساتھ کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں: ناصر شاہ

  

کراچی (آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کو ٹائیگر فورس کے ساتھ کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے اور وہ اسی طرح کام کر سکتے ہیں،جس طرح سے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا،لیکن اس فورس کے نام پر تقریبا تمام سیاسی جماعتوں کو ہی تحفظات تھے، لیکن اگر وہ کوئی فلاح و بہبود کا کام کر رہے ہیں تو ہمیں کوئی بھی اعتراض نہیں ہے اور ان کے کام میں کوئی بھی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ لیکن ٹائیگر فورس کے نام پر سب کو ہی اعتراض تھا کیونکہ یہ نام انتخابات کے موقع پر پی ٹی آئی کی ذیلی تنظیم کا نام تھا۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس وبائی مرض کیلئے ہم موزوں کام کر رہے ہیں لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ دیگر صوبوں میں پراپر کام نہیں ہو رہا ہے اسی وجہ سے ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ صوبہ سندھ میں جو کام ہو رہا ہے وہ پراپر ہے،انہوں نے کہا کہ دبل سواری پر پابندی مزید سخت کرنے کا مقصد یہ ہے کہ لوگ گھروں پر رہیں اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس بات کا اندازہ ہو جاتا ہے کہ کون کس کام سے نکلا ہے اور کون صرف چکر لگانے نکلا ہے اگر کوئی کسی وجہ کے بغیر نکلا ہے تو اس کے ساتھ بیٹھے ہوئے شخص کا موبائل دوسرے کو دے کر روانہ کر دیا جائے گا اور ساتھ بیٹھے ہوئے شخص کو دیڑھ دو گھنٹے بٹھا کر پیدل روانہ کر دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ حکومت کی تمام تاجر تنظیموں سے بات ہوئی ہے اور سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ سب کا خیال رکھا جائے۔ سندھ حکومت نے سندھ ریوینیو بورڈ اور ایکسائز کے ٹیکسز میں بڑا ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔

ناصر حسین شاہ

مزید :

صفحہ آخر -