معاشی صورتحال کی پیش نظر پنجاب اسمبلی کے سالانہ بجٹ میں 31کروڑ کی کمی کر دی: پرویز الٰہی

      معاشی صورتحال کی پیش نظر پنجاب اسمبلی کے سالانہ بجٹ میں 31کروڑ کی کمی کر ...

  

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی کی فنانس کمیٹی کا اجلاس سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اسمبلی کے کمیٹی روم اے میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت، فنانس کمیٹی کے ممبران رائے یاور کمال خان، شجاعت نواز، میاں طارق عبداللہ، کاشف محمود، میاں شفیع محمداور رئیس نبیل احمد نے شرکت کی۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے مالی سال 2019-20 کے نظر ثانی شدہ تخمینہ جات پیش کیے۔ سپیکر نے کمیٹی کو بتایا کہ پنجاب اسمبلی نے COVID-19 سے پیدا ہونے والی ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر پنجاب اسمبلی کے سالانہ بجٹ میں 31کروڑ روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت اور سیکرٹری خزانہ محمد عبداللہ خان سنبل نے چودھری پرویزالٰہی کے پنجاب اسمبلی کے بجٹ میں کمی کے جذبہ حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے کورونا کے خلاف جہاد میں ارکان اسمبلی اور اسمبلی سٹاف کی طرف سے وزیر اعلیٰ فنڈ کیلئے 3کروڑ روپے دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے مالی سال 2020-21 کا 2 ارب 63 کروڑ 90 لاکھ 57 ہزار روپے کابجٹ پیش کیا جسے فنانس کمیٹی نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سیکرٹری فنانس محمد عبداللہ خان سنبل نے شرکت کی۔

پرویزالٰہی

مزید :

صفحہ آخر -