نوشکی سے کرونا کا پہلا کیس سامنے آگیا

  نوشکی سے کرونا کا پہلا کیس سامنے آگیا

  

نوشکی(آن لائن)نوشکی سے کورونا کا پہلا کیس سامنے آگیا،مریض کا تعلق تبلیغی جماعت سے بتایا جاتا ہے، جنکا تعلق کینٹ خیبر پختونخوا سے ہیں، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر صاحبزادہ ڈاکٹر فرید احمد نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ نوشکی میں پہلا کورونا کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کے ٹیسٹ کے نمونے کچھ دن پہلے حاصل کئے گئے تھے تبلیغی جماعت کے دیگر افراد کے ٹیسٹ منفی آئے اور ٹیسٹ کا رزلٹ موصول کے رزلٹ سوموار کو موصول ہوئے،کورونا سے متاثر 70 سالہ مریض بصیراللہ ولد امین الحق کا تعلق کینٹ خیبر پختونخواہ سے بتایا جاتا ہے، ٹیسٹ مثبت آنے پر متاثرہ شخص کو علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کیاگیا، علاوہ ازیں کلی قاضی آباد گول مسجد جو مسجد بلال کے نام سے منسوب ہیں، علاقہ کو سیل کرکے سکریننگ شروع کردی گئی ہیں، نوشکی میں پہلا کیس مثبت آنے کے بعد نوشکی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

نوشکی

مزید :

صفحہ آخر -