عمران اسماعیل سے آل پاکستان انجمن تاجران سندھ کے وفد کی ملاقات

  عمران اسماعیل سے آل پاکستان انجمن تاجران سندھ کے وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آن لائن) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے آل پاکستان انجمن تاجران سندھ کے وفد نے انجمن کے قائم مقام صدر جاوید قریشی کے ہمراہ گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ اور خرم شیر زمان بھی موجود تھے۔ملاقات میں کورونا وائرس، لاک ڈاؤن، تاجروں کو درپیش مشکلات، میں کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ معاشی ترقی میں تاجربرادری انتہائی کلیدی اہمیت کی حامل ہے بالخصوص صوبہ کے تاجر وں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے موجودہ حکومت تاجروں کو ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کررہی ہے۔
عمران اسماعیل

مزید :

صفحہ آخر -